مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 774

باب: غسل جنابت میں تفرق کا جواز

في الرجل يفرق غسله من الجنابة

حدیث نمبر: 774
٧٧٤ - حدثنا حاتم بن إسماعيل عن عبد الرحمن بن حرملة: أن رجلا من أهله اغتسل من الجنابة، ونسي أن يغسل رأسه. قال: فأمرني أن أسأل سعيد بن المسيب عن ذلك، فسألته فقال: فليرجع فليغسل رأسه، قال: فذهبت فسكبت عليه من الوضوء حتى غسل رأسه.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عبد الرحمن بن حرملہ فرماتے ہیں کہ میرے گھر والوں میں سے ایک آدمی نے غسل جنابت کیا لیکن وہ اپنا سر دھونا بھول گیا۔ اس نے مجھے کہا کہ میں سعید بن المسیب سے مسئلہ پوچھوں۔ میں نے ان سے دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا کہ وہ واپس جا کر اپنا سر دھو لے۔ چنانچہ میں گیا اور وضو کا پانی اس پر ڈالتا رہا یہاں تک کہ اس نے اپنا سر دھو لیا۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطهارة / حدیث: 774
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 774»