مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
(الرجل يجد القملة في المسجد) باب: اگر کوئی آدمی مسجد میں جوں دیکھے تو کیا کرے؟
حدیث نمبر: 7697
٧٦٩٧ - حدثنا وكيع قال: نا ابن أبي عروبة عن قتادة عن ابن المسيب، قال: ادفنها في المسجد (قد يدفن) (١) ما هو شر منها النخامة.مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ جوں کو مسجد میں د فن کردو کیونکہ اس سے زیادہ بری چیز تھوک کو بھی تو مسجد میں دفن کیا جاتا ہے۔
حواشی
(١) في [أ]: (فدفن).