مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
من قال البصاق في المسجد خطيئة باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ مسجد میں تھوکنا گناہ ہے
حدیث نمبر: 7666
٧٦٦٦ - حدثنا يحيى بن سعيد عن ابن عجلان عن (عبيد) (١) أن أبا عبيدة أتى منزله وقد بزق في المسجد وسها أن يدفنها حتى أتى منزله فذكر، فجاء بمصباح حتى واراها.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبید اللہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت ابوعبیدہ گھر تشریف لائے، انہوں نے مسجد میں تھوکا تھا لیکن وہ اسے مٹی میں دبانا بھول گئے، جب گھر پہنچ کر یاد آیا تو چراغ لے کر اسے دبانے کے لئے گئے۔
حواشی
(١) كذا في النسخ.