مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
في تخليق المساجد باب: مسجدوں میں زعفران سے بنی خوشبو لگانے کا بیان
حدیث نمبر: 7642
٧٦٤٢ - حدثنا أبو أسامة عن المجالد عن الشعبي أن النبي ﷺ رأى في قبلة المسجد نخامة، فقام إليها فحكها بيده ثم دعا بخلوق، فقال عامر: هو سنة (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مسجد کے قبلہ کی جانب تھوک گری ہوئی دیکھی تو اسے اپنے ہاتھ سے کھرچ دیا اور زعفران میں ملی ہوئی خوشبو منگوا کر لگائی۔ حضرت عامر فرماتے ہیں کہ مسجدوں میں زعفران سے بنی خوشبولگانا سنت ہے۔