مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 763
باب: آدمی غسل کرنے کے بعد پاؤں دھوئے گا
في الرجل يغسل رجليه إذا اغتسل
حدیث نمبر: 763
٧٦٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن مغيرة عن إبراهيم قال: إذا كان المكان الذي (يغتسل) (١) فيه من الجنابة يستنقع فيه الماء؛ (فليغسل) (٢) قدميه إذا فرغ. وإن كان نظيفا، فلا يغسلهما إن شاء.مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر ایسی جگہ غسل جنابت کیا جہاں پانی جمع ہوجاتا تھا تو فارغ ہو کر پاؤں دھونے ضروری ہیں اور اگر جگہ صاف تھی تو نہ دھونے میں کوئی حرج نہیں۔
حواشی
(١) في [أ]: (اغتسل).
(٢) في [هـ]: (فليغتسل).