مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
من كرهه باب: جن حضرات نے نماز کے لئے جاتے ہوئے جلدی جلدی چلنے کو مکروہ قرار دیا ہے
حدیث نمبر: 7609
٧٦٠٩ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أنا حميد الطويل عن ثابت قال: أخذ بيدي أنس، فجعل يمشي رويدا إلى الصلاة، ثم التفت إلي، فقال: هكذا كان يصنع زيد بن ثابت (ليكثر) (١) خطاه (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ثابت فرماتے ہیں کہ حضرت انس نے میرا ہاتھ پکڑا اور آہستہ آہستہ نماز کے لئے جانے لگے۔ اور پھر فرمایا کہ حضرت زید بن ثابت بھی یونہی کیا کرتے تھے تاکہ قدموں کی تعدادزیادہ ہو۔
حواشی
(١) في [س]: (لتكثر).