مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
من رخص في الصلاة بعد الفجر باب: جن حضرات نے طلوع فجر کے بعد نماز پڑھنے کی رخصت دی ہے
حدیث نمبر: 7574
٧٥٧٤ - حدثنا غندر عن شعبة عن منصور بن الأشل (الغداني) (١) قال: سأل أبو حصين الشعبي وأنا أسمع عن رجل بقي عليه من ورده شيء وهو يصلي وقد طلع الفجر، فقال: يقرأ بقية ورده.مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ کہتے ہیں کہ ابو حصین شعبی نے حضرت منصور بن اشل سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا جس کا رات کے وظیفے میں سے کچھ چھوٹ جائے تو کیا وہ طلوع فجر کے بعد ادا کرسکتا ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ وہ اس وقت میں اپنا وظیفہ پورا کرسکتا ہے۔
حواشی
(١) في [ب]: (الغراني).