مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
من كان ينهى عن الصلاة عند طلوع الشمس وعند غروبها باب: جو حضرات طلوع شمس اور غروب شمس کے وقت نماز سے منع کیا کرتے تھے
حدیث نمبر: 7556
٧٥٥٦ - حدثنا أبو بكر بن عياش عن عاصم عن زر عن عبد اللَّه قال: إن الشمس تطلع حين تطلع بين قرني شيطان قال: (فكنا) (١) ننهى عن الصلاة عند طلوع الشمس وعند غروبها (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ سورج شیطان کے دو سینگوں کے درمیان سے طلوع ہوتا ہے، ہمیں طلوع شمس اور غروب شمس کے وقت نماز سے منع کیا جاتا تھا۔
حواشی
(١) في [أ]: (قلنا).