مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 7547

باب: جن حضرات نے عصر کے بعد دورکعت پڑھنے کی اجازت دی ہے

من رخص في الركعتين بعد العصر

حدیث نمبر: 7547
٧٥٤٧ - حدثنا عفان قال: نا أبو عوانة قال: (ثنا) (١) إبراهيم (بن) (٢) محمد بن المنتشر عن أبيه أنه كان يصلي بعد العصر ركعتين فقيل له فقال: لو لم أصلهما إلا أني رأيت مسروقا يصليهما لكان ثقة ولكني سألت عائشة فقالت: كان رسول اللَّه ﷺ لا يدع ركعتين قبل الفجر وركعتين بعد العصر (٣).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابراہیم بن محمد بن منتشر فرماتے ہیں کہ ان کے والد عصر کے بعد دو رکعتیں پڑھا کرتے تھے۔ ان سے اس پر اعتراض کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ اگر میں یہ دو رکعتیں صرف اس وجہ سے پڑھتا کہ میں نے حضرت مسروق کو یہ دو رکعتیں پڑھتے دیکھا ہے تو یہ بھی قابل اعتماد بات ہوتی، لیکن میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے اس بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فجر سے پہلے اور عصر کے بعد کی دو رکعتیں کبھی نہ چھوڑتے تھے۔

حواشی
(١) في [ك]: (نا).
(٢) في [أ]: (عن).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب صلاة التطوع والإمامة / حدیث: 7547
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح , تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ وبنحوه أخرجه البخاري (٥٩٠)، ومسلم (٨٣٥).
تخریج حدیث «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح؛ وبنحوه . ، ترقيم محمد عوامة: 7427»