مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
من قال: لا صلاة بعد الفجر باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ فجر کے بعد نماز نہیں ہوتی
حدیث نمبر: 7535
٧٥٣٥ - حدثنا وكيع عن شعبة عن سعد (بن) (١) إبراهيم قال: سمعت عبيد اللَّه ابن رافع بن خديج يحدث عن أبيه قال: رآني عمر بن الخطاب يوما وأنا أصلي بعد العصر، فانتظرني حتى صليت، فقال: ما هذه الصلاة؟ فقلت: سبقتني بشيء من الصلاة، فقال عمر: لو علمت أنك تصلي بعد العصر لفعلت وفعلت (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت رافع بن خدیج فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے مجھے عصر کے بعد نماز پڑھتے دیکھا تو میرے نماز مکمل کرنے کا انتظار کیا۔ جب میں نے نماز مکمل کرلی تو انہوں نے فرمایا کہ یہ کون سی نماز پڑھ رہے تھے ؟ میں نے کہا کہ آپ کے پیچھے میری کچھ نماز چھوٹ گئی تھی اسے مکمل کررہا تھا۔ انہوں نے فرمایا کہ اگر مجھے معلوم ہوجاتا کہ تم عصر کے بعد کوئی نماز پڑھ رہے تھے تو میں تمہارے ساتھ اچھا نہ کرتا۔
حواشی
(١) في [أ، ب، ز، ك]: (عن).