مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 7348
باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ امام کی اقتداء کرو
من قال ائتم بالإمام
٧٣٤٨ - حدثنا وكيع قال: حدثنا محمد بن قيس عن علي بن (مدرك) (١) أن معاذا لما قدم اليمن كان يعلم النخع، فقال لهم: إذا رأيتموني صنعت (في الصلاة شيئًا) (٢) فاصنعوا مثله، فلما سجد أضر بعينيه غصن شجرة فكسره في الصلاة فعمد كل رجل منهم إلى غصن في الصلاة فكسره، فلما صلى قال: (إني) (٣) إنما كسرته لأنه أضر بعيني حين سجدت، وقد أحسنتم فيما أطعتم (٤).حضرت علی بن مدرک رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت معاذ رضی اللہ عنہ جب یمن آئے تو قبیلہ نخع کے لوگوں کو علم سکھاتے ہوئے فرمایا کہ جب تم مجھے نماز میں کوئی کام کرتے دیکھو تو تم بھی ویسا ہی کرو۔ چناچہ جب وہ سجدے میں جانے لگے تو درخت کی ایک ٹہنی ان کی آنکھ میں لگی، انہوں نے اس ٹہنی کو توڑ دیا تو وہ سب لوگ نماز ہی میں درخت کی طرف لپکے اور اس کی ٹہنیوں کو توڑنے لگے۔ جب حضرت معاذ نے نماز مکمل کرلی تو فرمایا کہ میں نے تو ٹہنی اس لئے توڑی تھی کیونکہ اس نے سجدے میں جاتے ہوئے میری آنکھ میں تکلیف پہنچائی تھی۔ البتہ تم نے جس اطاعت سے کام لیا ہے وہ قابل تعریف ہے۔