مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
في الإمام يصلي جالسا باب: اگر امام بیٹھ کر نماز پڑھائے تو مقتدی کیا کریں؟
حدیث نمبر: 7327
٧٣٢٧ - حدثنا عبد الوهاب الثقفي عن يحيى بن سعيد قال: أخبرني أبو الزبير أن جابرا اشتكى عندهم بمكة فلما أن تماثل خرج وإنهم خرجوا معه يتبعونه حتى إذا بلغوا بعض الطريق حضرت صلاة من الصلوات فصلى بهم جالسا وصلوا معه جلوسا (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو زبیر فرماتے ہیں کہ حضرت جابر ایک مرتبہ مکہ میں بیمار ہوگئے۔ جب ان کی حالت قدرے بہتر ہوئی تو وہ نکلے اور لوگ بھی ان کے ساتھ نکلے۔ جب وہ راستے کی ایک منزل پر پہنچے تو نماز کا وقت ہوگیا۔ حضرت جابر نے لوگوں کو بیٹھ کر نماز پڑھائی اور لوگوں نے بھی ان کے پیچھے بیٹھ کر نماز پڑھی۔