مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 7325

باب: اگر امام بیٹھ کر نماز پڑھائے تو مقتدی کیا کریں؟

في الإمام يصلي جالسا

حدیث نمبر: 7325
٧٣٢٥ - حدثنا وكيع قال: حدثنا الأعمش عن أبي سفيان عن جابر قال: صرع النبي ﷺ من فرس له (فوقع) (١) على جذع نخلة فانفكت قدمه فدخلنا عليه نعوده وهو يصلي في مشربة لعائشة فصلينا بصلاته (ونحن قيام ثم دخلنا عليه مرة أخرى وهو يصلي جالسا فصلينا بصلاته) (٢) ونحن قيام فأوما إلينا أن اجلسوا فلما صلى قال: "إنما جعل الإمام ليؤتم به فإذا صلى قائما فصلوا قياما وإذا صلى جالسا فصلوا جلوسا ولا تقوموا وهو جالس كما يفعل أهل فارس (بعظمائها) (٣) " (٤).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت جابر فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک مرتبہ گھوڑے سے نیچے گرے اور کھجور کے ایک تنے پر لگے جس سے آپ کے پاؤں میں چوٹ آگئی۔ ہم آپ کی عیادت کے لئے حاضر ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے ایک کمرے میں نماز پڑھ رہے تھے۔ ہم نے کھڑے کھڑے آپ کے پیچھے نماز پڑھنا شروع کردی۔ پھر ہم دوسری مرتبہ آپ کی عیادت کے لئے حاضر ہوئے تو آپ بیٹھ کر نماز پڑھ رہے تھے۔ ہم نے کھڑے ہوکر آپ کی اقتداء شروع کردی تو آپ نے ہمیں بیٹھنے کا اشارہ کیا۔ جب آپ نے نماز مکمل کرلی تو فرمایا کہ امام اس لئے بنایا جاتا ہے تاکہ اس کی اقتداء کی جائے۔ جب وہ کھڑے ہوکر نماز پڑھے تو تم بھی کھڑے ہو کر نماز پڑھو اور جب وہ بیٹھ کر نماز پڑھے تو تم بھی بیٹھ کر نماز پڑھو۔ جب وہ بیٹھا ہو تو تم کھڑے مت ہو جیسا کہ اہل فارس اپنے قابل تعظیم لوگوں کے ساتھ کرتے ہیں۔

حواشی
(١) في [أ]: (فرفع).
(٢) سقط ما بين القوسين من: [أ، ب].
(٣) في [هـ]: (بعظمائهم).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب صلاة التطوع والإمامة / حدیث: 7325
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن , تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): حسن؛ أبو سفيان صدوق، أخرجه أحمد (١٤٢٠٥)، وأبو داود (٦٠٢)، وابن ماجه (٣٤٨٥)، وابن خزيمة (١٦١٥)، وابن حبان (٢١١٤)، والدارقطني ١/ ٤٢٢، والبخاري في الأدب المفرد (٩٦٠)، وأبو يعلى (١٨٩٦)، والبيهقي ٣/ ٧٩، وأصله عند مسلم (٤١٣).
تخریج حدیث «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: حسن؛ أبو سفيان صدوق . »
«أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1487، 1615، 2661، 2660، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2112، 2114، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 2848 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 3220، 3221، 3222، 3817، 7553، وأبو داود فى «سننه» برقم: 602، 3863، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3082، 3485، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 5154، 19588، 19589، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1562، 1563، وأحمد فى «مسنده» برقم: 14425، 14501، 15086، 15137، 15329، 15484، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1853، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1896، 2297، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 8730، 15218، 38888، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5638، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4484، ترقيم محمد عوامة: 7213»