مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
من كان يراوح بين قدميه في الصلاة باب: جو حضرات نماز میں دونوں قدموں کے درمیان مراوحہ کیا کرتے تھے
حدیث نمبر: 7246
٧٢٤٦ - حدثنا وكيع عن عيينة بن عبد الرحمن قال: كنت مع أبي في المسجد فرأى رجلا (يصلي) (١) (صافا) (٢) بين قدميه فقال: ألزق إحداهما بالأخرى لقد رأيت في هذا المسجد ثمانية عشر من أصحاب النبي ﷺ ما رأيت أحدا منهم فعل هذا قط (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عیینہ بن عبدا لرحمن فرماتے ہیں کہ میں اپنے والد کے ساتھ مسجد میں تھا۔ انہوں نے ایک آدمی کو دیکھا کہ اس نے نماز میں اپنے دونوں پاؤں کھول رکھے تھے۔ میرے والد نے ان سے فرمایا کہ ایک پاؤں کو دوسرے سے ملا لو ! میں نے اسی مسجد میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اٹھارہ صحابہ کو نماز پڑھتے دیکھا ان میں سے کسی نے ایسا نہیں کیا۔
حواشی
(١) في [ب، ز، ك] زيادة: (يصلي).
(٢) في [ز، ك]: (صاف).