حدیث نمبر: 7244
٧٢٤٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص بن غياث عن الأعمش عن المنهال عن أبي عبيدة قال: رأى عبد اللَّه رجلا يصلي صافا بين قدميه فقال: لو راوح هذا بين قدميه كان أفضل (١).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عبداللہ نے ایک آدمی کو دیکھا کہ وہ دونوں قدموں کو کھلا رکھے نماز میں کھڑے تھا۔ حضرت عبداللہ نے فرمایا کہ اگر یہ دونوں قدموں کے درمیان مراوحہ کرلے تو زیادہ بہتر ہے۔ ( دونوں قدموں کے درمیان ” مراوحہ “ کا مطلب یہ ہے کہ آدمی دائیں پاؤں کو کھڑا رکھے اور بائیں پاؤں پر وزن ڈالے۔ پھر بائیں پاؤں کو کھڑا رکھے اور دائیں پاؤں پر وزن ڈالے۔ اور باری باری ایسا کرتا رہے۔ )

حواشی
(١) منقطع؛ أبو عبيدة لم يسمع من أبيه عبد اللَّه بن مسعود.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب صلاة التطوع والإمامة / حدیث: 7244
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7244، ترقيم محمد عوامة 7134)