حدیث نمبر: 7212
٧٢١٢ - حدثنا وكيع قال: أخبرنا جعفر بن برقان عن ميمون (بن مهران) (١) (قال) (٢) في قراءة أبي بن كعب: اللهم إنا نستعينك ونستغفرك، ونثني عليك ولا نكفرك ونخلع ونترك من يفجرك اللهم إياك نعبد ولك نصلي ونسجد وإليك نسعى ونحفد نرجو رحمتك ونخشى عذابك إن عذابك بالكفار ملحق (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت میمون بن مہران کہتے ہیں کہ حضرت ابی بن کعب کی قنوت میں یہ کلمات تھے : اے اللہ ! ہم تجھ سے مدد مانگتے ہیں، تجھ سے مغفرت مانگتے ہیں، تیری خیر کی تعریف کرتے ہیں، تیری ناشکری نہیں کرتے، جو تیری نافرمانی کرے اسے چھوڑتے ہیں اور اس سے دور ہوتے ہیں۔ اے اللہ ! ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں، تیرے لئے نماز پڑھتے ہیں، تیرے آگے سجدہ کرتے ہیں۔ تیری طرف چلتے ہیں، تیری رحمت کی امید رکھتے ہیں، تیرے عذاب سے ڈرتے ہیں اور بیشک تیرا عذاب کافروں تک پہنچنے والا ہے۔
حواشی
(١) سقط من: [أ].
(٢) سقط من: [أ، ب، د، هـ].
(٣) منقطع؛ ميمون لا يروي عن أبيّ.