٧٢١١ - حدثنا وكيع قال: (حدثنا) (١) سفيان عن (حبيب) (٢) بن أبي ثابت عن (عبد الرحمن) (٣) بن سويد الكاهلي أن عليًا قنت في الفجر (بهاتين) (٤) السورتين: ⦗٥٤٢⦘ اللهم إنا نستعينك ونستغفرك، ونثني عليك (٥) ولا (نكفرك) (٦) ونخلع ونترك من يفجرك، اللهم إياك نعبد، ولك نصلي ونسجد، وإليك نسعى ونحفد، نرجو رحمتك ونخشى عذابك إن عذابك (الجد) (٧) بالكفار ملحق (٨).حضرت عبد الملک بن سوید کاہلی کہتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فجر کی نماز میں دعائے قنوت پڑھتے ہوئے یہ دو اجزاء کہے : اے اللہ ! ہم تجھ سے مدد مانگتے ہیں، تجھ سے مغفرت مانگتے ہیں، تیری خیر کی تعریف کرتے ہں م، تیری ناشکری نہیں کرتے، جو تیری نافرمانی کرے اسے چھوڑتے ہیں اور اس سے دور ہوتے ہیں۔ اے اللہ ! ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں، تیرے لئے نماز پڑھتے ہیں، تیرے آگے سجدہ کرتے ہیں۔ تیری طرف چلتے ہیں، تیری رحمت کی امید رکھتے ہیں، تیرے عذاب سے ڈرتے ہیں اور بیشک تیرا عذاب کافروں تک پہنچنے والا ہے۔