مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 7116
باب: نصف رمضان کے بعد دعائے قنوت پڑھنے کا بیان
من قال القنوت في (النصف) من رمضان
حدیث نمبر: 7116
٧١١٦ - حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: قلت لعطاء: القنوت في شهر رمضان قال: عمر أول من قنت (١). - قلت: النصف (الآخر أجمع) (٢) قال: نعم.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے رمضان میں قنوت کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ سب سے پہلے حضرت عمر نے قنوت پڑھی تھی۔ میں نے کہا کہ کیا پورے نصف آخر میں ؟ انہوں نے فرمایا ہاں۔
حواشی
(١) منقطع؛ عطاء لم يدرك عمر.
(٢) في [أ]: (الأخرى فجمع).