حدیث نمبر: 7105
٧١٠٥ - حدثنا عمرو بن محمد عن بن أبي رواد عن موسى بن عقبة قال: صحبت سالما فتخلفت عنه بالطربق فقال: ما خلفك؟ قال: قلت: أوترتُ؟ قال: فهلا أوترت على راحلتك.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت موسیٰ بن عقبہ فرماتے ہیں کہ میں ایک سفر میں حضرت سالم کے ساتھ تھا۔ میں راستے میں پیچھے رہ گیا تو انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ تم پیچھے کیوں رہ گئے تھے ؟ میں نے کہا کہ میں وتر پڑھ رہا تھا۔ انہوں نے فرمایا کہ تم نے اپنی سواری پر کیوں وتر نہیں پڑھ لئے ؟

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب صلاة التطوع والإمامة / حدیث: 7105
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7105، ترقيم محمد عوامة 6998)