مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
من كره الوتر على الراحلة باب: جن حضرات کے نزدیک سواری پر وتر پڑھنا مکروہ ہے
حدیث نمبر: 7093
٧٠٩٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن ابن عون قال: سألت القاسم عن رجل يوتر على راحلته فقال: زعموا أن عمر كان يوتر بالأرض (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا جو سواری پر وتر پڑھے۔ انہوں نے فرمایا کہ لوگوں کا خیال یہ ہے کہ حضرت عمر زمین پر وتر پڑھا کرتے تھے۔
حواشی
(١) منقطع.