مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
في القنوت قبل الركوع أو بعده باب: وتروں میں دعائے قنوت رکوع سے پہلے ہو گی یار کوع کے بعد؟
حدیث نمبر: 7091
٧٠٩١ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا أبان بن أبي عياش عن إبراهيم عن علقمة عن عبد اللَّه أن النبي ﷺ كان يقنت في الوتر قبل الركوع قال: ثم أرسلت أمي أم عبد فباتت عند نسائه فأخبرتني أنه قنت في الوتر قبل (١) الركوع (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وتروں میں رکوع سے پہلے دعائے قنوت پڑھا کرتے تھے۔ حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے اپنی والدہ ام عبد کو بھجای انہوں نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ازواج کے پاس رات گذاری پھر انہوں نے مجھے بتایا کہ آپ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وتروں میں رکوع سے پہلے دعائے قنوت پڑھی ہے۔
حواشی
(١) في مسند ابن أبي شيبة (٣٣١)، (بعد).