مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 7068
باب: وتروں میں دعائے قنوت پڑھنے کا بیان
في قنوت الوتر من الدعاء
٧٠٦٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك عن أبي إسحاق عن (بريد) (١) بن أبي مريم عن أبي (الحوراء) (٢) عن الحسن بن علي قال: علمني جدي ﷺ كلمات أقولهن في قنوت الوتر: "اللهم اهدني فيمن هديت وعافني فيمن عافيت وتولني فيمن توليت وبارك لي فيما أعطيت وقني شر ما قضيت فإنك تقضي ولا يقضى عليك (٣) إنه لا يذل من واليت تباركت ربنا وتعاليت" (٤).حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مجھے میرے نانا حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وتر کی قنوت میں پڑھنے کے لئے یہ دعا سکھائی : اے اللہ ! مجھے ہدایت دے کر ان لوگوں میں شامل فرما جنہیں تو نے ہدایت سے نوازا، مجھے عافیت دے کر ان لوگوں میں شامل فرما جنہیں تو نے عافیت عطا فرمائی، اور میری سرپرستی فرما کر مجھے ان لوگوں میں شامل فرما جن کی تو نے سرپرستی فرمائی۔ جو کچھ تو نے مجھے عطا کیا ہے اس میں برکت عطا فرما، جس بات کا تو نے فیصلہ کردیا ہے اس کے شر سے مجھے بچا، کیونکہ تو ہی فیصلہ کرتا ہے تیرے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کرسکتا۔ جس نے تجھ سے دوستی کی وہ ذلیل نہیں ہوسکتا۔ اے ہمارے رب ! تو بابرکت ہے اور بلند ہے۔