مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
في قنوت الوتر من الدعاء باب: وتروں میں دعائے قنوت پڑھنے کا بیان
٧٠٦٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك عن أبي إسحاق عن (بريد) (١) بن أبي مريم عن أبي (الحوراء) (٢) عن الحسن بن علي قال: علمني جدي ﷺ كلمات أقولهن في قنوت الوتر: "اللهم اهدني فيمن هديت وعافني فيمن عافيت وتولني فيمن توليت وبارك لي فيما أعطيت وقني شر ما قضيت فإنك تقضي ولا يقضى عليك (٣) إنه لا يذل من واليت تباركت ربنا وتعاليت" (٤).حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مجھے میرے نانا حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وتروں میں پڑھنے کے لئے یہ دعا سکھائی : اے اللہ ! مجھے من جملہ ان لوگوں کے عطا فرما جنہیں تو نے ہدایت سے نوازا، اور من جملہ ان لوگوں کے عافیت عطا فرما جنہیں تو نے عافیت عطا فرمائی۔ جو کچھ تو نے مجھے عطا کیا ہے اس میں برکت عطا فرما، جس بات کا تو نے فیصلہ کردیا ہے اس کے شر سے مجھے بچا، کیونکہ تو ہی فیصلہ کرتا ہے تیرے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کرسکتا۔ جس نے تجھ سے دوستی کی وہ ذلیل نہیں ہوسکتا۔ اے ہمارے رب ! تو بابرکت ہے اور بلند ہے۔