مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
من كان يوتر بركعة باب: جو حضرات ایک رکعت وتر پڑھا کرتے تھے
حدیث نمبر: 6981
٦٩٨١ - حدثنا هشيم قال: أنا منصور عن بكر بن عبد اللَّه المزني أن ابن عمر صلى ركعتين ثم سلم ثم قال: ادخلوا إليّ ناقتي فلانة ثم قام فأوتر بركعة (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت بکر بن عبد اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے دو رکعتیں پڑھیں اور سلام پھیر دیا، پھر فرمایا کہ میری فلاں اونٹنی کو یہاں لے آؤ، اس کے بعد کھڑے ہوکر ایک رکعت وتر ادا کی۔