مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 6965
باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ وتروں کی قضاء لازم ہے
من قال يوتر وإن أصبح وعليه قضاؤه
حدیث نمبر: 6965
٦٩٦٥ - حدثنا وكيع (عن مسعر عن وبرة قال: سألت ابن عمر عن رجل أصبح ولم يوتر قال: أرأيت لو) (١) نمت عن الفجر حتى تطلع الشمس أليس كنت تصلي كأنه يقول: يوتر (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت وبرہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے سوال کیا کہ اگر ایک آدمی نے صبح تک وتر نہ پڑھے تو وہ کیا کرے ؟ انہوں نے فرمایا کہ اگر تم طلوع شمس تک فجر کی نماز نہ پڑھو تو کیا تم اسے قضاء نہیں کرو گے ؟ گویا کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما یہ فرمانا چاہتے تھے کہ وہ وتر پڑھے گا۔
حواشی
(١) سقط من: [ب].