مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
في من كان يؤخر وتره باب: جو حضرات وتروں کو مؤخر کیا کرتے تھے
حدیث نمبر: 6931
٦٩٣١ - حدثنا وكيع عن شعبة عن إبراهيم بن محمد بن المنتشر عن أبيه عن عمرو بن شرحبيل قال: سئل عبد اللَّه عن الوتر بعد الأذان فقال: نعم وبعد الإقامة (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن شرحبیل کہتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ سے اذان کے بعد وتر کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ ہاں اذان کے بعد اور اقامت کے بعد بھی وتر پڑھے جاسکتے ہیں۔