مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
في الغسل من قال: لا بأس أن يؤخره باب: جن حضرات کے نزدیک غسل جنابت کو مؤخر کرنے میں کوئی حرج نہیں
حدیث نمبر: 684
٦٨٤ - حدثنا أبو بكر بن أبي شيبة قال: حدثنا ابن علية عن برد بن سنان عن عبادة بن نسي (١) عن غضيف بن الحارث قال: أتيت عائشة، (فقلت) (٢): أرأيت رسول اللَّه ﷺ في أول الليل كان يغتسل من الجنابة، أم في آخره؟ فقالت: ربما اغتسل في أول الليل، وربما اغتسل في آخره (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت غضیف بن حارث کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رات کے ابتدائی حصہ میں غسل جنابت فرماتے یا رات کے آخری حصہ میں ؟ انہوں نے فرمایا کہ کبھی ابتدائی حصہ میں اور کبھی آخری حصہ میں۔
حواشی
(١) في [أ]: (أنس).
(٢) سقط من: [خ].