حدیث نمبر: 6836
٦٨٣٦ - حدثنا علي بن مسهر عن ابن أبي عروبة قال: سألت الحسن عن الرجل يصلي المكتوبة ثم يأتي المسجد والقوم يصلون تلك الصلاة قال: يصلي معهم ما خلا (هاتين) (١) الصلاتين: الفجر والعصر.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن ابی عروبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حسن سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا جو فرض نماز پڑھنے کے بعد مسجد آئے اور اس وقت لوگ وہ نماز پڑھ رہے ہوں۔ انہوں نے فرمایا کہ فجر اور عصر کے علاوہ باقی نمازیں ان کے ساتھ پڑھ لے۔
حواشی
(١) في [ب]: (بين).