حدیث نمبر: 6819
٦٨١٩ - حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي (السوداء) (١) النهدي قال: صليت المغرب ثم صليتها في جماعة، فلما سلم الإمام قمت فشفعت بركعة فسألت عطاء فقال: أكيست.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابو سوداء نہدی کہتے ہیں کہ میں نے مغرب کی نماز پڑھی، پھر میں نے جماعت کے ساتھ بھی وہ نماز پڑھی۔ جب امام نے سلام پھیرا تو میں نے اٹھ کر ایک رکعت ساتھ ملائی۔ پھر اس بارے میں، میں نے حضرت عطاء سے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ تم نے عقل مندی کا کام کیا۔

حواشی
(١) في [أ، ز، ك]: (السود).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب صلاة التطوع والإمامة / حدیث: 6819
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6819، ترقيم محمد عوامة 6717)