مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 6811
باب: اگر کوئی شخص اپنے گھر میں نماز پڑھ لے پھر سے جماعت کی نماز جائے تو وہ کیا کرے؟
يصلي في بيته ثم يدرك جماعة
حدیث نمبر: 6811
٦٨١١ - قال يونس: فذكرت (ذلك) (١) للحسن فقال: يرحم اللَّه أبا عبد الرحمن، (يجعل) (٢) الأولى المكتوبة وهذه نافلة (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت یونس کہتے ہیں کہ میں نے اس بات کا ذکر حسن سے کیا تو انہوں نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ ابو عبد الرحمن پر رحم فرمائے ! وہ پہلی نماز کو فرض اور اس کو نفل شمار کرلیں۔
حواشی
(١) سقط من: [هـ].
(٢) في [أ، س]: (فجعل)، وفي [ب]: (فيجعل).