مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
أي ساعة من الليل (يقام) فيها؟ باب: رات کو کس وقت تہجد کی نماز پڑھی جائے ؟
حدیث نمبر: 6778
٦٧٧٨ - حدثنا هشيم عن أبي حرة عن الحسن أن رجلًا سأل أبا ذر أي الليل أسمع؟ قال: جوف الليل الأوسط قال: ومن يطيق ذلك قال: من خاف أدلج (١).مولانا محمد اویس سرور
حسن کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت ابو ذر سے سوال کیا کہ رات کے کس حصہ میں دعا زیادہ قبول ہوتی ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ رات کے درمیانے حصے میں۔ اس نے کہا کہ اس وقت میں کون اٹھ سکتا ہے ؟ حضرت ابوذر نے فرمایا کہ جسے یہ ڈر ہو کہ وہ نہ اٹھ پائے گا وہ رات کے ابتدائی حصہ میں نماز پڑھ لے۔
حواشی
(١) منقطع؛ الحسن لم يسمع من أبي ذر.