مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
من كان يأمر بقيام الليل باب: جو حضرات تہجد کا حکم دیا کرتے تھے
حدیث نمبر: 6769
٦٧٦٩ - حدثنا هشيم قال: أخبرنا أبو عامر المزني عن الحسن قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "صلوا من الليل أربعًا، صلوا ولو ركعتين، ما من أهل بيت يعرف لهم صلاة من الليل إلا ناداهم مناد: يا أهل البيت قوموا لصلاتكم" (١).مولانا محمد اویس سرور
حسن سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ رات کو چار رکعت نماز پڑھو، یہ نماز پڑھو خواہ دو رکعتیں پڑھو۔ جس گھر کے لوگ تہجد کی نماز کو اپنا معمول بنا لیتے ہیں ان کے لئے ایک اعلان کرنے والا اعلان کرتا ہے : اے گھر والو ! اپنی نماز کے لئے اٹھو۔