مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
من قال: صل فيها قائما باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ کشتی میں کھڑے ہو کر نماز پڑھو
حدیث نمبر: 6730
٦٧٣٠ - حدثنا ابن علية عن ابن أبي عروبة عن قتادة عن سعيد بن المسيب أنه قال: (يصلي) (١) في السفينة قائمًا فإن لم يستطع فقاعدًا واسجد على قرار منها.مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ کشتی میں کھڑے ہوکر نماز پڑھو، اگر اس کی طاقت نہ ہو تو بیٹھ کر نماز پڑھ لو اور کشتی کے تختے پر سجدہ کرو۔
حواشی
(١) في [أ]: (تصل).