مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 6725

باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ کشتی میں کھڑے ہو کر نماز پڑھو

من قال: صل فيها قائما

حدیث نمبر: 6725
٦٧٢٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا مروان بن معاوية عن حميد قال: سئل أنس عن الصلاة في السفينة فقال عبد اللَّه بن أبي عتبة (مولى) (١) أنس وهو معنا جالس: سافرت مع أبي سعيد الخدري وأبي الدرداء وجابر بن عبد اللَّه قال: حميد وأناس قد سماهم فكان إمامنا يصلي بنا (٢) في السفينة قائمًا و (٣) نصلي (خلفه) (٤) قيامًا ولو شئنا لأرفأنا وخرجنا (٥).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت حمید فرماتے ہیں کہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے کشتی میں نماز پڑھنے کے بارے میں سوال کیا گیا تو حضرت انس کے مولی عبد اللہ بن ابی عتبہ جو کہ ہمارے ساتھ بیٹھے تھے انہوں نے فرمایا کہ میں نے حضرت ابو سعید خدری، حضرت ابو الدرداء اور حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ سفر کیا ہے (حضرت حمید کہتے ہیں کہ انہوں نے کچھ دوسرے لوگوں کا بھی ذکر کیا) ہمارا امام ہمیں کشتی میں کھڑے ہوکر نماز پڑھاتا تھا اور ہم اس کے پیچھے کھڑے ہوکر نماز پڑھتے تھے، حالانکہ اگر ہم چاہتے تو کشتی کو کنارے لگا کر باہر اتر جاتے۔

حواشی
(١) في [ب]: (فراغ).
(٢) في [أ]: زيادة (قائمًا).
(٣) في [ط، هـ]: زيادة (نحن).
(٤) في [ز]: (خلف).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب صلاة التطوع والإمامة / حدیث: 6725
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال بدر الدين العيني: سند صحيح . »
«أخرجه البيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 5576، ترقيم محمد عوامة: 6626»