مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
في الصلاة بين (النيام) والمتحدثين باب: سوئے ہوئے اور باتیں کرنے والوں کے درمیان نماز پڑھنے کا حکم
حدیث نمبر: 6625
٦٦٢٥ - حدثنا ابن علية عن ابن عون قال: حدثنا (١) يوسف بن عبد اللَّه بن الحارث قال: كنت جالسًا إلى جنب حميد بن عبد الرحمن فالتفت فإذا رجل يصلي خلفه فقال له: إما أن تحول عني وإما أن أقوم عنك.مولانا محمد اویس سرور
حضرت یوسف بن عبد اللہ بن حارث فرماتے ہیں کہ میں حضرت حمید بن عبد الرحمن کے ساتھ بیٹھا تھا۔ وہ پیچھے مڑے تو ایک آدمی ان کے پیچھے نما زپڑھ رہا تھا۔ آپ نے اس سے فرمایا کہ یا تو تم اپنی جگہ بدل لویا میں یہاں سے اٹھ جاتا ہوں۔
حواشی
(١) في [أ، ك، هـ]: زيادة (أبو).