مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
من كان لا يتطوع في المسجد باب: جو حضرات مسجد میں نفل نماز نہیں پڑھا کرتے تھے
حدیث نمبر: 6516
٦٥١٦ - حدثنا حاتم بن إسماعيل عن عبد اللَّه بن يزيد قال: رأيت السائب بن يزيد يصلي في المسجد ثم يخرج قبل أن يصلي فيه شيئًا يعني (لا) (١) يتطوع (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن یزید فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سائب بن یزید کو مسجد میں فرض نماز پڑھنے کے بعد کوئی نماز پڑھے بغیر مسجد سے نکلتے دیکھا ہے۔ یعنی انہوں نے نوافل مسجد میں ادا نہیں کئے۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، ب].