مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
من كان يتوضأ في الأدم والخشب باب: لکڑی اور چمڑے کے برتن سے وضو کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 651
٦٥١ - حدثنا وكيع عن (أبي العميس) (١) عن (عبد اللَّه) (٢) (بن جابر) (٣) بن عتيك قال: أتانا (ابن عمر) (٤) في دارنا فأتيناه بوضوء في نحاس، فكرهه وقال: ائتوني بحجر أو خشب (٥).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عبد اللہ فرماتے ہیں کہ ابن عمر رضی اللہ عنہما ہمارے علاقے میں تشریف لائے۔ ہم ان کے لئے وضو کا پانی ایک تانبے کے برتن میں لائے تو انہوں نے ناپسند کیا اور فرمایا پتھر یا لکڑی کے برتن میں پانی لاؤ۔
حواشی
(١) في حاشية [خ]: (المسعودي).
(٢) سقط من [هـ].
(٣) في [أ، خ، ك]: (عن جبر).
(٤) سقط من: [أ].
(٥) جيد، وأخرج نحوه عبد الرزاق (١٧١).