حدیث نمبر: 65
٦٥ - حدثنا أبو معاوية عن حجاج عن عطاء: أن عثمان توضأ ثلاثًا ثلاثًا: ومسح برأسه مسحة، وغسل رجليه غسلا، ثم قال: هكذا رأيت رسول اللَّه ﷺ توضأ (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے وضو کرتے ہوئے اعضاء کو تین تین مرتبہ دھویا۔ سر کا ایک مرتبہ مسح فرمایا اور پاؤں کو بھی ایک مرتبہ دھویا، پھر ارشاد فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یونہی وضو کرتے دیکھا تھا۔
حواشی
(١) منقطع؛ حجاج مدلس، وعطاء لم يسمع من عثمان، أخرجه ابن ماجه (٤٣٥) وعبد اللَّه بن أحمد في زوائد المسند (٤٧٢) والدارقطني ١/ ٩٣.