حدیث نمبر: 6472
٦٤٧٢ - حدثنا هشيم عن ابن عون عن ابن سيرين قال: كان رسول اللَّه ﷺ مما ينظر إلى الشيء في الصلاة فيرفع بصره حتى نزلت آية (إن) (١) لم (تكن) (٢) هذه فلا أدري (ما هي) (٣) ﴿الَّذِينَ (هُمْ) (٤) فِي صَلَاتِهِمْ خَاشِعُونَ﴾ [المؤمنون: ٢] قال: فوضع النبي ﷺ رأسه (٥).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز میں نگاہ اٹھا کے کسی چیز کو دیکھ لیا کرتے تھے۔ یہاں تک کہ یہ آیت نازل ہوئی : { الَّذِینَ ہُمْ فِی صَلاَتِہِمْ خَاشِعُونَ } وہ لوگ جو اپنی نمازوں میں خشوع اختیار کرنے والے ہیں۔ اس کے نزول کے بعد حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے سر کو جھکا لیا۔

حواشی
(١) في [أ، ب، ك]: (أي).
(٢) في [أ]: (تلن).
(٣) سقط من: [ب].
(٤) سقط من: [أ].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب صلاة التطوع والإمامة / حدیث: 6472
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): مرسل؛ ابن سيرين تابعي.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6472، ترقيم محمد عوامة 6380)