مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 6447

باب: فرمانِ باری تعالی «كانُوا قَلِيلاً مِنَ اللَّيْلِ مَا يَهْجَعُونَ» ( رات کے تھوڑے سے حصوں میں سوتے ہیں ) کی تفسیر

في قوله ﵎: ﴿كانوا قليلا من الليل ما يهجعون﴾

حدیث نمبر: 6447
٦٤٤٧ - حدثنا غندرعن ابن جريج عن عطاء ﴿كَانُوا قَلِيلًا مِنَ اللَّيْلِ مَا يَهْجَعُونَ﴾ قال: ذلك إذ أمروا بقيام الليل وكان أبو ذر يحتجز احتجازة ويأخذ العصا فيعتمد عليها فكانوا كذلك حتى (نزلت) (١) الرخصة: ﴿فَاقْرَءُوا مَا تَيَسَّرَ مِنْهُ﴾ (٢) [المزمل: ٢٠].
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عطاء فرمانِ باری تعالیٰ { کَانُوا قَلِیلاً مِنَ اللَّیْلِ مَا یَہْجَعُونَ }(رات کے تھوڑے سے حصوں میں سوتے ہیں) کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس آیت میں صحابہ کرام کو رات کے اکثر حصہ میں عبادت کا حکم دیا گیا تھا، حضرت ابو ذر اپنا تہبند کس کر باندھ لیتے اور لاٹھی لے کر اس کا سہارا لیتے، صحابہ کرام اسی طرح کرتے رہے یہاں تک کہ رات کی عبادت کے بارے میں رخصت نازل ہوئی { فَاقْرَؤُوا مَا تَیَسَّرَ مِنْہُ } قرآن میں سے جو تمہارے لئے ممکن ہو اس کی تلاوت کرلو۔

حواشی
(١) في [ط، هـ]: (أنزلت).
(٢) منقطع؛ عطاء لم يدرك أبا ذر.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب صلاة التطوع والإمامة / حدیث: 6447
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 6358»