مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 6437
باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ جس دن بادل ہوں اس دن ظہر جلدی اور عصر تاخیر سے پڑھو
من قال: إذا كان يوم غيم فعجلوا الظهر وأخروا العصر
حدیث نمبر: 6437
٦٤٣٧ - حدثنا وكيع قال: حدثنا الأوزاعي عن يحيى بن أبي كثير عن أبي قلابة ⦗٣٧٠⦘ عن أبي المهاجر عن بريدة الأسلمي قال: كنا معه في غزاة فقال: سمعت النبي ﷺ يقول: "بكّروا (بالصلاة) (١) في (اليوم) (٢) الغيم، فإنه من فاتته صلاة العصر حبط عمله" (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو المہاجر فرماتے ہیں کہ ہم ایک غزوے میں حضرت بریدہ اسلمی رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے۔ انہوں نے فرمایا کہ میں نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے سنا کہ جس دن گھٹا چھائی ہو اس دن نماز جلدی پڑھو کیونکہ جس کی عصر کی نماز فوت ہوگئی اس کے اعمال ضائع ہوگئے۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) في [هـ]: (يوم).