مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
في قوله (تعالي): ﴿أقم الصلاة لدلوك الشمس﴾ باب: فرمانِ باری تعالی «أقِمِ الصَّلاَةِ لِدُلُوكِ الشَّمْسِ» (سورج کے غروب کی طرف مائل ہونے کے وقت نماز ادا کرو) کی تفسیر
حدیث نمبر: 6423
٦٤٢٣ - حدثنا علي بن مسهر عن الشيباني عن (عبد الرحمن) (١) بن الأسود (عن أبيه) (٢) قال: كنت جالسًا مع عبد اللَّه في بيته فوجبت الشمس فقال عبد اللَّه: ﴿أَقِمِ الصَّلَاةَ لِدُلُوكِ الشَّمْسِ إِلَى غَسَقِ اللَّيْلِ﴾، ثم (قال) (٣): هذا و (اللَّه) (٤) الذي لا إله غيره حين أفطر الصائم وبلغ وقت هذه الصلاة (٥).مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسود کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ کے ساتھ ان کے گھر بیٹھا تھا۔ اتنے میں سورج غروب ہوگیا تو حضرت عبداللہ نے یہ آیت پڑھی { أَقِمِ الصَّلاَۃ لِدُلُوکِ الشَّمْسِ إِلَی غَسَقِ اللَّیْلِ } پھر فرمایا اس ذات کی قسم جس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ اس سے مراد وہ وقت ہے جس میں روزہ دار روزہ افطار کرتا ہے اور اس نماز کا وقت ہوجاتا ہے۔
حواشی
(١) في [أ]: (عبد الملك).
(٢) سقط من: [أ].
(٣) في [أ] (قلى).
(٤) سقط من: [أ، ب، ز، ك].