مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
ما رخص فيه من ترك الجماعة باب: جن حالات میں جماعت کی نماز چھوڑنے کی اجازت ہے
حدیث نمبر: 6408
٦٤٠٨ - حدثنا هشيم عن خالد عن (أبي) (١) المليح عن أبيه قال: كنت مع النبي ﷺ عام الحديبية أو حنين فأصابنا مطر لم يبل أسافل نعالنا فنادى منادي رسول اللَّه ﷺ أن صلّوا في رحالكم (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو ملیح کے والد فرماتے ہیں کہ حدیبیہ یا حنین والے سال میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھا۔ اس دوران ایک دن اتنی بارش ہوئی کہ ہمارے جوتوں کے تلوے گیلے نہیں ہوئے۔ آپ نے ایک اعلان کرنے والے کو حکم دیا اس نے اعلان کیا کہ اپنے کجاو وں میں نماز پڑھ لو۔
حواشی
(١) سقط من: [أ].