مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 6342
باب: ایک کپڑے میں نماز پڑھنے کا حکم
في الصلاة في الثوب الواحد
حدیث نمبر: 6342
٦٣٤٢ - حدثنا يعلي بن عبيد عن محمد بن إسحاق عن سعيد بن أبي هند قال: بعثت غلامًا لي كاتبًا حاسبًا إلى سعيد بن المسيب يسأله عن الصلاة في قميص ليس تحته إزار قال: ليس به بأس (١) إذا لم (يشف) (٢) عنه.مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن ابی ہند فرماتے ہیں کہ میں نے اپنا ایک غلام جو لکھنا اور حساب جانتا تھا حضرت سعید بن مسیب کے پاس بھیجا تا کہ ان سے سوال کرے کہ بغیر ازار کے قمیص میں نماز پڑھی جاسکتی ہے یا نہیں ؟ انہوں نے فرمایا کہ اگر جسم جھلک نہ رہا ہو تو اس میں کوئی حرج نہیں۔
حواشی
(١) في [ك]: زيادة (ما لم).
(٢) في [هـ]: (يكشف).