مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
في الصلاة في الثوب الواحد باب: ایک کپڑے میں نماز پڑھنے کا حکم
حدیث نمبر: 6342
٦٣٤٢ - حدثنا يعلي بن عبيد عن محمد بن إسحاق عن سعيد بن أبي هند قال: بعثت غلامًا لي كاتبًا حاسبًا إلى سعيد بن المسيب يسأله عن الصلاة في قميص ليس تحته إزار قال: ليس به بأس (١) إذا لم (يشف) (٢) عنه.مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن ابی ہند فرماتے ہیں کہ میں نے اپنا ایک مکاتب غلام حضرت سعید بن مسیب کے پاس بھیجا تا کہ ان سے سوال کرے کہ بغیر ازار کے قمیص میں نماز پڑھی جاسکتی ہے یا نہیں ؟ انہوں نے فرمایا کہ اگر جسم جھلک نہ رہا ہو تو اس میں کوئی حرج نہیں۔
حواشی
(١) في [ك]: زيادة (ما لم).
(٢) في [هـ]: (يكشف).