حدیث نمبر: 6304
٦٣٠٤ - حدثنا جرير عن منصور قال: كان إلى جنب مسجدنا سطح عن يمين المسجد أسفل من الإمام، فكان قوم هاربين في إمارة الحجاج وبينهم وبين المسجد حائط طويل يصلون على (ذلك) (١) السطح ويأتمون بالإمام، فذكرته لإبراهيم فرآه حسنًا.مولانا محمد اویس سرور
حضرت منصور فرماتے ہیں کہ ہماری مسجد کے دائیں طرف امام سے نیچے ایک چھت تھی۔ حجاج کی امارت کے دنوں میں کچھ روپوش لوگ اس چھت پر نماز پڑھا کرتے تھے۔ اور امام کی اقتداء کرتے تھے، حالانکہ ان کے اور امام کے درمیان دیوار تھی۔ میں نے اس بات کا ابراہیم سے ذکر کیا تو انہوں نے اسے اچھا خیال فرمایا۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، ب، ك].