مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
إذا جاء وقد تم الصف باب: جب کوئی آدمی نماز کے لئے آئے اور صف مکمل ہو چکی ہو تو وہ کیا کرے؟
حدیث نمبر: 6288
٦٢٨٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد بن العوام عن (عبد) (١) الملك عن عطاء في الرجل يدخل (في) (٢) المسجد وقد تم الصف قال: إن استطاع أن يدخل (في) (٣) الصف دخل، وإلا أخذ بيد رجل فأقامه معه ولم يقم وحده.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر کوئی آدمی نماز کے لئے مسجد میں آئے اور صف پوری ہوچکی ہو تو اگر وہ صف میں داخل ہونے کی طاقت رکھتا ہو تو صف میں داخل ہوجائے۔ اگر یہ ممکن نہ ہو تو ایک آدمی کو پکڑ کر اپنے ساتھ کھڑا کرے۔ اکیلا کھڑا نہ ہو۔
حواشی
(١) في [أ، ب، جـ، ك]: (عبيد).
(٢) سقط من: [جـ، هـ].
(٣) سقط من: [أ، ز].