مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 6281
باب: جن حضرات کے نزدیک چار زانو بیٹھ کر نماز پڑھنا مکروہ ہے
من كره ذلك
حدیث نمبر: 6281
٦٢٨١ - حدثنا ابن إدريس عن ليث عن طاوس أنه كره التربع، وقال: جلسة مملكة.مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاوس نے چار زانو بیٹھنے کو مکروہ قرار دیا اور فرمایا کہ یہ بادشاہوں کا بیٹھنا ہے۔