مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
الرجل يطأ الموضع القذر يطأ بعده ما هو أنظف باب: اس شخص کا بیان جو گندی جگہ سے گذرنے کے بعد صاف جگہ سے بھی گذر جائے
حدیث نمبر: 621
٦٢١ - حدثنا شريك عن عبد اللَّه بن عيسى عن موسى بن عبد اللَّه بن يزيد عن امرأة من بني عبد الأشهل: أنها سألت النبي ﷺ: أن بيني وبين المسجد طريقا قذرا؟ ⦗١٢٥⦘ قال: "فبعدها طريق أنظف منها؟ قالت: نعم قال: هذه بهذه" (١).مولانا محمد اویس سرور
بنو عبد الاشہل کی ایک عورت نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کیا کہ میرے اور مسجد کے درمیان ایک گندی جگہ ہے، حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے پوچھا کہ اس کے بعد صاف جگہ بھی ہے۔ انہوں نے کہا جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ وہ صاف جگہ تیرے لباس کو پاک کر دے گی۔