حدیث نمبر: 620
٦٢٠ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن محمد بن عمارة عن محمد بن إبراهيم عن أم (ولد) (١) لإبراهيم بن عبد الرحمن بن عوف قالت: كنت أطيل ذيلي، فأمر بالمكان القذر والمكان الطيب، فدخلت على أم سلمة، فسألتها؟ فقالت أم سلمة: سمعت رسول اللَّه ﷺ يقول: "يطهره ما بعده" (٢).
مولانا محمد اویس سرور

ابراہیم بن عبد الرحمن کی ام ولد فرماتی ہیں کہ میرا دامن لمبا ہوتا تھا اور میں اسے گھسیٹ کر چلتی تھی، بعض اوقات میں کسی گندی جگہ اور پھر صاف جگہ سے گزرتی، میں ام سلمہ کی خدمت میں حاضر ہوئی اور ان سے اس بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا ” میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ بعد کی جگہ اسے پاک کر دے گی “

حواشی
(١) في [خ]: لم يرد (ولد).
(٢) مجهول؛ أم ولد إبراهيم مجهولة، أخرجه أحمد (٢٦٤٨٨) والترمذي (١٤٣) وابن ماجة (٥٣١) وأبو داود (٣٨٣) والبيهقي ٢/ ٤٠٦.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطهارة / حدیث: 620
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 620، ترقيم محمد عوامة 620)